اس میں

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - اس بات میں، اس معاملے میں۔  بھروں گا تابہ دم واپسیں میں تیرا دم اگرچہ اس میں مرا دم رہے رہے نہ رہے      ( ١٨٤٠ء، نصیر، چمنستان سخن، ٢١٥ ) ٢ - اس اثنا میں، اس دوران، اتنے میں۔ "شہزادہ تو یہ سوچتا ہے، اس میں ہنسی اور باتوں کی آواز آئی۔"      ( ١٨٧٧ء، طلسم گوہر بار، ٢٥ ) ٣ - چاہے، خواہ، اس بناء پر، اس سبب سے۔  ستم ایجاد رہو گے ستم ایجاد رہے اس میں اب شاد رہے یا کوئی ناشاد رہے      ( ١٩٤١ء، فانی، کلیات، ٢٧٥ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'اِس'کے ساتھ حرف جار 'میں' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٥٢ء کو "دیوان زادہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - اس اثنا میں، اس دوران، اتنے میں۔ "شہزادہ تو یہ سوچتا ہے، اس میں ہنسی اور باتوں کی آواز آئی۔"      ( ١٨٧٧ء، طلسم گوہر بار، ٢٥ )